17 اگست، 2019 12:10 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83440096
0 Persons
پابندیوں کے باوجود ایران چین تعلقات میں اضافہ برقرار

بیجنگ، ارنا - ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور دباو کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے قریبی تعلقات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

یہ بات 'احد محمدی' جو بیجنگ میں منعقدہ ایران اور چین کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سالانہ اجلاس کی شرکت کے لیے بیجنگ کے دورے پر ہے، نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ چین پر امریکہ کی تجاری جنگ کے باوجود بھی تہران اور بیجنگ کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں.

محمدی نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی مدد سے ایران اور چین کے مالیاتی اداروں کے مابین کچھ مسائل حل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے پارلیمانی دوستی گروپ 20 سال پہلے چین کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کی توسیع کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے جس ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں ثقافتی، فنکارانہ، سائنسی اور کسی حد تک معاشی اور سیاسی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایران اور چین کے درمیان ایک مشترکہ فلم 'میڈ اِن چائنہ' (made in China ) کے عنوان سے تیار کی جائے گی.

محمدی نے مزید کہا کہ اس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں سے ایک وفدوں کا تبادلہ کرنا ہے جس اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مزید توسیع کیلیے موثر کردار ادا کرسکتا ہے.

انہوں نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات پر امریکی پابندیوں اور دہمکیوں کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشی جنگ کوئی ملک کے مفاد میں نہیں ہوگی.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =