'گیلان' میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں 93 فیصد اضافہ

رشت، ارنا - ایران کے شمالی صوبے گیلان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں 93 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات صوبے گیلان کی ثقافتی ورثہ، دستکاری صنعت اور سیاحتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل "شہرود امیرانتخابی" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے رہائشی یونٹوں میں مقیم غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا ہے.
ایرانی صوبہ گیلان اس ملک کے تیس صوبوں میں سے ایک ہے جو بحیرہ کیسپین کےمغربی ساحل اور کوہ البرز کے درمیان نشیب میں واقع ہے۔
صوبے گیلان کی آب و ہوا بہت اچھی ہے جس میں بہت ساری قدرتی اور تاریخی پرکشش مقامات سمیت تالاب انزلی، ماسولہ تاریخی ٹاؤن اور قلعہ رودخان موجود ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =