ایرانی تیل بردار جہاز کی رہائی ہماری سفارتی فتح ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایران کے سنیئر صدارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز"گریس 1" کی رہائی، ایرانی نظام کیلیے ایک سفارتی فتح ہے۔

یہ بات 'محمود واعظی' نے آج بروز جمعہ ایرانی دارالحکومت تہران میں دیہی علاقے اور خانہ بدوشوں سے متعلق کامیابیوں کے حوالے سے منعقدہ چوتھی نمائش کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل بردار ٹینکر کو غیرقانونی طور پر حراست میں لینے کا اقدام ایک چوری سمندری تھا جو امریکہ نے اس کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کے اقدام نے اس بات کا ثابت کردیاکہ یورپی یونین کی ایران مخالف پابندیاں ان کے خلاف ہوں گی نہ ایران کے خلاف۔

واعظی نے کہا کہ ایرانی تیل بردار جہاز"گریس 1" کی رہائی ہمارے ملک کے سفارتکاروں کی مزاحمت کی حمایت اور پورے ملک کے ردعمل کا نتیجہ ہے۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =