بھارت کو مسئلہ کشمیر پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی: ایرانی امام جمعہ 

تہران، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی۔

یہ بات علامہ «کاظم صدیقی» نے تہران کے نماز جمعہ میں شریک لاکھوں نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے جموں اور کشمیر کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ بحرانوں میں سے ایک ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم قانون اور قومی مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے.
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ کمشیری عوام کے خلاف حالیہ اقدامات نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ یہ عالمی قوانین اور بھارتی آئین کے برعکس بھی ہیں، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت اپنے اس فیصلے کا از سرنو جائزہ لے کیونکہ ظلم و جبر ہرگز نہیں رہ سکتے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =