کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تاریخ میں کبھی جنگ کے لئے پہل نہیں کیا تاہم ایران کے دفاع کے لئے کسی بھی جارحیت کا فی الفور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

یہ بات سید عباس عراقچی نے آج بروز جمعرات انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی ، سیکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل پروگرام کا مقصد دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کے فتوی کے مطابق جوہری ھتھیاروں کے کسی بھی استعمال کو حرام سمجھتے ہیں لیکن ہم نے اپنے سائنسدانوں کی صلاحیت کے ساتھ مقامی طور پر اس ٹیکنالوجی کو ایک پرامن پروگرام کی شکل میں فروغ دیا ہے۔

اس موقع میں انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ' عبد الخیرس المشہری نے ہمارے ملک کی خودمختاری اور خود اعتمادی کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید گہرے بنانے پر زور دیتے ہوئے ایران کیساتھ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =