جبرالٹر کی عدالت کا زیرحراست ایرانی بحری جہاز کے عملے کی رہائی کا حکم

تہران، ارنا - یورو نیوز ایجنسی کے مطابق، جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے برطانیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز کے افسر اور عملوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے.

یورپی خبررساں ادارے نے آج بروز جمعرات اعلان کردیا کہ جبرالٹر کی اعلی عدلیہ نے ایرانی کشتی کے خلاف کی جانے والی قانونی کاروائی کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا.

جبرالٹر حکام نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق ایرانی کشتی کے کمانڈر اور تین افسر رہا ہوں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جولائی میں جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے 21 لاکھ ٹن تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس سے تہران اور لندن کے درمیان بحران پیدا ہوا.

19 جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی تیل بردار جہاز کو حراست میں لیا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =