جبرالٹر میں زیر حراست ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا حکم

تہران، ارنا - جبرالٹر کی اعلی عدلیہ نے برطانوی فورسز کی جانب سے غیرقانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا حکم دے دیا.

یہ حکم ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور برطانیہ نے کچھ دستاویزات کا تبادلہ کیا تھا جس کی مدد سے دونوں ملکوں کے درمیان زیر حراست بحری جہازوں کے حوالے سے مسائل کو حل کرنا تھا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جولائی میں جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے 21 لاکھ ٹن تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس سے تہران اور لندن کے درمیان بحران پیدا ہوا.

19 جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی تیل بردار جہاز کو حراست میں لیا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =