14 اگست 2019 - 15:04
Journalist ID: 2393
News Code 83437256
0 Persons
ایران میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3نیٹ ورک گرفتار

شہرکرد، ارنا – صوبے چہار محال و بختیاری کے شہر شہر کرد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے.

صوبے چہار محال و بختیاری کی پولیس کے ڈپٹی کمانڈر فضل اللہ برزوئی نے بدھ کے روز کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 نیٹ ورک کو شناخت کے بعد بے نقاب کرتے ہوئے 370 کلوگرام منشیات( 30 کلوگرام اور 80 گرام گلاس، 7کلوگرام اور 450 گرام ہیروئن) ضبط کر لیا.
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس صوبے میں منشیات کی اسمگنلگ میں تین ملوث گروپ تباہ کر دیے گئے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =