ایران کا پاکستان اور بھارت کے مابین تناو میں کمی پر امید کا اظہار

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کشمیری عوام کے ساتھ عزتمندانہ رویہ برتنے پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی میں کمی آئے گی.

یہ بات ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف «محمود واعظی» نے آج بروز بدھ ایرانی کابینہ کے اجلاس کے بعد کشمیر کے مسئلے کے حوالے صحافیوں کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے بارے میں ایران کا اصولی مؤقف واضح ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جہاں بھی مسلمان آباد ہوں ان کے حقوق کا احترام کیا جائے.

انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے اور ہمارے دونوں ملکوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں.
واعظی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دونوں ممالک کو یہی مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں مسلمانوں کے حقوق اور ان کے احترام کو یقینی بنائیں.
اعلی ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل کا حل تیزی سے آگے بڑھے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =