ایرانی پہلوانوں نے عالمی یوٹھ چیمپئن شپ مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لئے

تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے ایسٹونیا میں منعقدہ عالمی یوٹھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں دو سونے اور ایک کانسی کے تمغے جیت لئے.

ایرانی پہلوانوں "امیرحسین مقصودی اور عباس فروتن" نے 65 اور 97 کلوگرام کے زمروں میں اپنے حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر دو طلائی تمغہ اپنے نام کرلئے.
ایک اور ایرانی پہلوان "محمد صادق فیروز پور" نے 701 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.
مقصودی نے اپنے رومانی، جاپانی، آذری، ترک اور روسی حریفوں کو شکست دے دی.
فروتن نے بھی چین، بیلاروس، ترکی اور کیوبا کے حریفوں کو جارحانہ شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق، عالمی یوٹھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 12 اور 13 اگست کو ایسٹونیا کے شہر ٹالین میں انعقاد کیا گیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =