لبنانی مزاحمت نے دنیا میں صہیونیوں کی شکست کو یقینی بنادیا: ظریف

بیروت، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی قوم اور مزاحمتی فرنٹ کی جد و جہد سے دنیا میں غاصب صہیونیوں کی شکست کے امکانات کو مزید یقینی بنادیا ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز لبنانی العہد نیوز سائٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے 2006 میں لبنانی قوم کو ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کے خلاف 33 روزہ جنگ لڑنے اور کامیابی کی 13ویں سالگرہ پر مبارکباد دی. 

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی قوم نے اپنی مزاحمت کے ساتھ ثابت کردیا کہ صہیونی حکومت کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی مزاحمت دنیا میں ثابت کردیا کہ صہیونیوں جنگ کا آغاز اور علاقائی عوام کے خون بہانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ فتح تمام علاقے، عالمی حقوق اور تعلقات کے لئے پرامن ہے، علاقائی قوموں اور دنیا لبنانی قوم، اسلامی مزاحمت بالخصوص حزب اللہ کی مرہون منت ہیں کیونکہ انہوں نے صہیونیوں کی سازشوں، دہشتگردی اور تکفیری داعش کے گروہوں جو تمام دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہیں، کے خلاف کھڑا ہوا۔

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =