13 اگست، 2019 2:02 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83435679
0 Persons
ایران کا اراک ری ایکٹر کی تعمیر نو پر اطمینان کا اظہار

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے اہم جوہری مرکز اراک ری ایکٹر کی تعمیرنو پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے.

 یہ بات ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ "علی اکبر صالحی" نے فردو کی جوہری تنصیبات میں خطاب کرتے کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اراک ری ایکٹر میں ڈیزائننگ کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا اور اب سازوسامان تیار کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فردو ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سب سے قیمتی مجموعہ ہے جس میں تقریبا 16 ہزار میٹر کیوبک تنصیبات قائم کی گئی ہیں.

صالحی نے کہا کہ فردو نہ صرف جوہری صنعت بلکہ ملک کی دوسری صنعتوں میں مدد کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے مقابلے میں فردو جوہری تنصیبات کے ماہرین اور سائنسدانوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور قومی مٹیریل مرکز میں 20 اعلی ماہرین سرگرم عمل ہیں.

انہوں نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے کو تین حصے سمیت تکنیکی، اقتصادی اور حقوقی حصوں پر تقسیم کریں تو تکنیکی حصے میں کوئی مشکل موجود نہیں ہے جس کے مختلف شعبوں بالخصوص ریسرچ کی افزودگی ، نئے پاور پلانٹس اور سائٹس کی تعمیر آگے کی سمت میں بڑھا جاتا ہے اور ہماری رفتار ملکی ضروریات کے مطابق ہے.

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اگر دوسرے فریقین سیاسی، اقتصادی اور حقوقی شعبوں میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں ہم تکنیکی شعبے میں بھرپور انداز میں جواب دیں گے.

274*9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =