ایران، روس اور آذربائیجان کے سربراہی اجلاس کا وقت تبدیل

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان 14 اگست کو ہونے والے مشترکہ سربراہی اجلاس کے وقت کو تبدیل کیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی صدارتی دفتر کے ڈپٹی برائے مواصلاتی امور ' پرویز اسماعیلی' نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کو ایک مناسب وقت میں رکھا جائے گا.

یاد رہے کہ ایران، روس، آذربائیجان کی سہ فریقی سربراہی نشست جو بدھ کے روز روس میں منعقد ہونی تھی تکنیکی وجوہات کی بنا پر تینوں ممالک کے اتفاق کے ساتھ ملتوی کردی گئی ہے.

اسماعیلی نے کہا کہ اس اجلاس کا اہم مقصد فریقین کے درمیان تین فریقی مذاکرات کے علاوہ علاقائی مواصلات اور مختلف شعبوں خاص طور اقتصادی تعلقات کےفروغ کےلیے تبادلہ خیال کرنا ہے۔

9410٭274٭٭                                                   
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =