ایران کا جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب کے متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے بھارت، چین اور میانمار میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے اپنے ایک پیغام میں جنوب مشرقی ایشیا سمیت بھارت، چین اور میانمار میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصانات پر ان ممالک کی قوم اور حکومت بالخصوص متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
موسوی نے حالیہ سیلاب کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقیں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا.
تفصیلات کے مطابق، بھارت، چین اور میانمار میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =