12 اگست، 2019 8:32 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83434801
0 Persons
معاشی دہشتگردی سے خطے کی بدامنی میں اضافہ ہوا ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معاشی دہشتگردی سے خطے کی بدامنی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ نے آج بروز پیر قطری امیر' شیخ تمیم بن حمد' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور اپنے تمام پڑوسیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان روابط، ایران اور خطی ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کے لیے ایک منفرد اور بے نظیر ماڈل ہے

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دہشتگردی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس موقع میں قطری امیر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قطر ہمیشہ علاقائی امن او استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز قطری حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے قطر روانہ ہو گئے۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =