خطی ممالک ہی علاقائی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطی ممالک ہی علاقائی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر قطر کے دورے کی واپسی کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ خطی ممالک صرف علاقائی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

ظریف نے اس دورے کے دوران قطری امیر 'تمیم بن حمد' اور وزیر خارجہ 'عبد الرحمن آل ثانی' کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے قازقستان، ترکی، سری لنکا، ملائشیا، انڈونیشیا کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں میں ایشیائی ڈائیلاگ فورم کی شرکت کیلیے دوحہ کا دورہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز قطری حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے قطر روانہ ہو گئے۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =