نائب ایرانی صدر کا ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی سنیئر نائب صدر نے ایران اور ازبکستان کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات اسحاق جہانگیری جنہوں نے کیسپین اکنامک فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر ہے، آج بروز پیر اس اجلاس کے موقع پر ازبکستانی وزیر اعظم 'عبداللہ عارف اف' کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کو ختم کرنا ہوگا۔

جہانگیری نے مزید بتایا کہ دونوںممالک کی معیشت ایک دوسرے کی تکمیل کرسکتی ہے اور اسی شعبے میں ایران اپنی تعلقات کو ازبکستان کے ساتھ فروغ دینے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران ازبکستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق ایک جامع دستاویز پر دستخط کرنے پر تیار ہے۔

انہوں کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ دونوں فریق جلد از جلد تجارتی تعاون سے متعلق ایک جامع دستاویز پر دستخط کرنے کیلیے ایک حتمی نتیجے پر پہنچ سکیں۔

جہانگیری نے دونوں ممالک کےدرمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان پرانے اور تاریخی ورثے کی بحالی اور تعمیر کے شعبے میں ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھ سکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں دوسروں کی مداخلت سے روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کو خطے کے دو اہم بڑے ملک کی حیثیت سے مشترکہ مفادات اور خطرات ہیں تو علاقائی سلامتی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس موقع میں ازبک وزیر اعظم نے خطے میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ازبکستان میں ایرانی سرمایہ کاروں اور ایرانی نجی شعبے کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

عارف اف نے دونوں ممالک کےدرمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =