11 اگست، 2019 9:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83434194
0 Persons
عیدالاضحی، ایرانی صدر کی اسلامی سربراہوں کو مبارکباد

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے عیدالاضحی کی آمد پر سارے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے نام پر الگ الگ پیغامات میں اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ مزید متحد ہونے کے ذریعے دہشتگرد عناصر سمیت غاصب اور قابض طاقتوں کے یکطرفہ اقدامات کیخلاف مقابلہ کریں گے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ عید الاضحی، اللہ رب العزت کے احکامات کے حوالے سے اپنے فرائض نبھانے، نفس پر غلبہ پانے، خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرنے اور اللہ تعالی کے قرب حاصل کرنے کی فتح ہے۔

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عیدالاضحی کی برکت سے سارے اسلامی سربراہ اور دانشور ایک دوسرے کیساتھ مزید متحد ہوکر دہشتگرد عناصر سمیت غاصب اور قابض طاقتوں کے یکطرفہ اقدامات کیخلاف مقابلہ کریں گے اور خطے اور دنیا میں قیام امن و استحکام سمیت انصاف کی بالادستی اور بھائی چارے کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =