ایران اور ترکی کے صدور کا باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدرو نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اتوار کی رات کو اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردوان" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے عیدالاضحی کی آمد کو ترک حکومت اور عوام پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بطور ترکی کے دوست اور ہمسایہ ملک کے ترکی کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

صدر روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترکی کے صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ  سارے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عیدالاضحی، سارے مسلمانوں کی ضمیر کو جگانے سمیت ان کے درمیان اتحاد اور یکجتہی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =