11 اگست، 2019، 7:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83434085
T T
0 Persons
ایران، یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات کا حامی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یمنی بحران کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، بین الیمنی مذاکرات اور اسٹاک ہوم معاہدات کے بھر پور نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان "محمد عبدالسلام" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی مظلوم عوام کے قتل عام  اور یمن کی پانچ سالہ ناکہ بندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد جنگ اور یمن کی ناکہ بندی کے اختتام کا مطالبہ کیا۔

ظریف نے یمنی بحران کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، بین الیمنی مذاکرات اور اسٹاک ہوم معاہدات کے بھر پور نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یمن میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی عوام کیلئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی پر تیار ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .