11 اگست 2019 - 17:43
Journalist ID: 1917
News Code 83433949
0 Persons
نائب ایرانی صدر ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے

تہران، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر کیسپین اکنامک فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

"اسحاق جہانگیری" اتوار کی شام کو بحیرہ کیسپین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ترکمانستان میں منعقدہ کیسپین اکنامک فورم میں شرکت کرنے کیلئے دارالحکومت عشق آباد روانہ ہوگئے۔

کیسپین اکنامک فورم کا پہلا اجلاس بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کی شرکت سے 11 اور 12 اگست کو ترکمانستان کے شہر ترکمن باشی کے علاقے آوازہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

کیسپین اکنامک فورم جو بحیرہ کیسپین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد ہوگا، کے سائڈ لائن میں کیسپین اقتصادی سمینار سمیت کیسپین کے ساحلی ممالک کی جدید ٹیکنالوجیز کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو کیسپین ریجنل ماحولیاتی تحفظ کنونشن کے نفاذ کیلئے بحیرہ کیسپین کے بین الاقوامی دن کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =