ایرانی کھیلاڑی نے عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "امین احمدیان" نے چین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوریشن کو اپنے نام  کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی شہر ہانگ کانگ میں منعقدہ عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی امین احمدیان نے ٹیمی حصے میں جنوبی کوریا کی حریف کو 3-0 نتیجے کیساتھ ہرا دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

احمدیان نے انفرادی حصے میں بھی سنگاپور کی حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

 اس کے علاوہ  ایران کے دیگر کھیلاڑی "نوید شمس" نے بھی ٹیمی حصے میں ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں کا 8 سے11 اگست تک چینی شہر ہانگ کانگ میں انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =