11 اگست 2019 - 15:55
Journalist ID: 1917
News Code 83433800
0 Persons
ایرانی جوڈو کھیلاڑی کی عالمی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

بیجنگ، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے جوڈو کھیلاڑی "غفار میرزائی" نے چین میں منعقدہ عالمی پولیس اور فائر فائٹرز مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور فائر فائٹرز کے عالمی مقابلوں کا 80 ممالک سے آئے ہوئے نمائندوں کی شرکت سے چین کے شہر چنگدو میں انعقاد کیا گیا۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی جوڈو کھیلاڑی نے – 73 کلوگرام کی کیٹیگری میں امریکہ اور روس کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ روسی نمائندہ نے 73 - کلوگرام کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا جبکہ امریکہ اور بیلاروس کے نمائندوں نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیش کو حاصل کر لیا۔

 اس کے علاوہ گزشتہ روز میں بھی ایرانی کھیلاڑی "علی متین" نے -100 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس اور فائر فائٹرز مقابلوں کا 8 سے 18 اگست تک مختلف کیٹیگرز میں چین کے شہر چنگدو میں جاری ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =