ایرانی شہر اردبیل میں بین الاقوامی تنظیم حلال سیاحت کے دفتر کا قیام

اردبیل، ارنا- بین الاقوامی تنظیم حلال سیاحت جسے "siti 1" کہا جاتا ہے، کا دفتر ایرانی شمالی صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر اردبیل میں قائم کیا گیا۔

بین الاقومی حلال سیاحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور "رضا صادقی" نے اتوار کے روز اس دفتر کے قیام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ایران میں حلال سیاحت فعال ہوگیا ہے اور ہم ایران کے دیگر شہروں میں حلال سیاحت ادارہ کے دفتروں کو قائم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلال سیاحت ادارہ ایک ایسا سیاحتی ادارہ ہے، جو اپنے صارفین کے لیے سفر اور قیام کی سہولتوں کا اہتمام کرتے ہوئے "اسلامی سیاحت" میں مہارت حاصل کر چکا ہے۔

صادقی نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے اب تک دنیا میں حلال سیاحت کے حوالے سے کام کرنے کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی رونقیں اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی بڑھ گئی ہیں جسے سیاحوں کیلئے ساری سہولیات بشمول اشیائے خورد و نوش، فضائی اور سمندری نقل و حمل، دستکاری مصنوعات، دکانیں، ہوٹلوں، ایئر لائنز، ادویات، کاسمیٹکس، اسپتالوں اور حتی کہ حلال بینکنگ کی پیش کش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلال ٹورزم لائسنس کو سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں قائم دانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم WLPO میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس کی تصدیق 27 یورپی ممالک سمیت افریقی یونین کے 17 ممالک نے بھی کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =