11 اگست، 2019 1:55 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83433559
0 Persons
ایرانی صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے روس جائیں گے

تہران، ارنا – ایران کے صدر مملکت ایران، روس، آذربائیجان کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کو روس جائیں گے.

ایرانی صدارتی دفتر کے ڈپٹی برائے مواصلاتی امور "پرویز اسماعیلی" نے آج بروز اتوار کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی بدھ کے روز 14 اگست کو روسی صدر کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں سوچی میں ایران، روس اور آذربائیجان کے درمیان منعقدہ تین فریقی سربراہی اجلاس میں خطاب کرنے کے لیے روس کا دورہ کریں گے.

اسماعیلی نے مزید بتایا کہ فریقین اس اجلاس میں تین فریقی مذاکرات کے علاوہ علاقائی مواصلات اور مختلف شعبوں خاص طور اقتصادی تعلقات کےفروغ کےلیے ایک مشترکہ بیان جاری کریں گے۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =