11 اگست، 2019 12:15 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83433306
0 Persons
 ایران میں عیدالاضحی کا تہوار
عید الاضحی کے دن میں ترکمانی عوام کی شادی تقریب کا انعقاد

تہران، ارنا – ایرانی عوام ہرسال دنیا بھر کے مسلمان کیساتھ اسلامی مہینے ذی الحجہ کی دس تاریخ کو عید الاضحی یا عید قرباں کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔

روان سال ایران میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی جس میں ایرانی دیندار اور مومن لوگ کل بروز پیر تہران سمیت مختلف شہروں میں عید الاضحی کو اپنے مختلف رسم و رواج کے ساتھ مذہبی عقیدت کے ساتھ منائیں گے.

عید الاضحی کی صبح میں عید قربان کی نماز پڑھنا مسلمانوں کی اس عظیم عید کے رسومات میں سے ایک ہے جس میں لوگ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہیں.

ایران میں عید الاضحی کے لیے ایک دن تعطیل ہے جبکہ کچھ اسلامی ممالک عید الاضحیٰ کی تعطیلات 3 یا 4 دن ہے.

دعائے عرفہ حضرت امام حسين عليہ السلام كی معروف دعا ہے جو ہر سال نو ذی الحجہ كے دن يوم عرفہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں سمیت دارالحکومت 'تہران' میں لاکھوں عبادت گزاروں کی بھرپور سے پڑھی جاتی ہے.

ایرانی حجاج کرام عید الاضحی کے موقع میں ایک حلال گوشت جانور کی قربانی کرتے ہیں اور اس جانوروں کے گوشت کو غریب لوگوں کے درمیان بانٹے ہیں؛ ذبح کیے جانے والے جانوروں میں بھیڑ، بکرے، گائے، بیل اور اونٹ شامل ہیں لیکن بھارت میں گائے کاٹنے پر پابندی ہے.

نئے کپڑے پہننا، رشتہ داروں اور عزادار خاندانوں کیساتھ ملاقات کرنا، نئی دلہنوں کو تحفہ دینا اس عظیم عید کے دوسرے روایتی رسومات میں ہیں.

بعض ایرانی عوام اس مبارک دن میں دوسرے علاقوں کی سیر کرتے ہیں اور بہت سے خاندان اس دن کو شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد کے لیے انتخاب کرتے ہیں.

یہ دن لوگوں کے درمیان دوستی کی تقویت اور تنازعات کو دور کرنے کے لیے ایک سنہری موقع ہوتا ہے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =