رپورٹ کے مطابق نکاراگوا کے وزیر خزانہ "ایوان کوستا" کی قیادت میں ایک اعلی اقتصادی وفد نے دورہ ایران کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والے ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں بشمول ادویات، زارعت، تجارت اور بینکنگ شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نکارا گوا کے وزیر خزانہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک معاہدہ طے پانے کو باہمی تعلقات کے فروغ میں انتہائی اہم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں میں نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد نکاراگوا کا دورہ کرتے ہوئے اس ملک کے اعلی حکام بشمول صدر مملکت، پارلمینٹ کے اسپیکر، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ