ایرانی خواتین کی عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں پہلی پوزیشن

 تہران، ارنا- ایرانی نوجوان خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم نے ازبکستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہونے والے مقابلوں میں مردوں کے حصے میں ایرانی ٹیم نے دوسری پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے چوتھے دور کا 7 اگست سے 46 ممالک سے آئے ہوئے 550 کھیلاڑیوں کی شرکت سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے خواتین کے حصے میں 6 طلائی تغموں اور 818 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا جبکہ مردوں کے حصے میں ایرانی کھیلاڑیوں نے مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کو جیت کرتے ہوئے 487 پوانٹس کیساتھ دوسری پوزیش کو حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ تھائی لیند اور جنوبی کوریا نے بالترتیب 366 اور 197 پوانٹس کیساتھ دوسری اور تیسری پوزیش  کو حاصل کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =