امریکہ کو سفارتی میدان میں اپنی ناکامی پر تشویش ہے: ظریف

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، سفارتی میدان میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے تشویش میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں کامیاب رہا ہے۔

 ایرانی ویر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے کی وجہ ہماری طاقت اور قدرت ہے، ہماری کمزوری نہیں۔

ہونے والے اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے محمد جواد ظریف کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے امریکہ کیجانب سے ایرانی وزیر خراجہ کیخلاف پابندیاں لگانے کے اقدام کی مذمت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔ 

ان پابندیوں کے مطابق محمد جواد ظریف کے امریکا اور امریکی حکومت کے زیر انتظام ممالک میں تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور اس سے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدام کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی مجھ پر عائد پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا مرکزی ترجمان ہوں، یہ حقیقت کیا اتنی تکلیف دہ ہے؟

ظریف نے خود پر لگی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایران سے باہر کوئی اثاثہ یا مفاد نہیں، اس سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مجھے اپنے ایجنڈا کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =