ظریف دنیا میں اجتماعیت کے چپیمئن ہیں: یو این کوآرڈینیٹر

تہران، ارنا – ایران میں تعینات اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے اجتماعیت کو درپیش چیلنجوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیشہ اجتماعیت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور میری نظر میں وہ اجتماعیت کے چپیمئن ہیں.

یہ بات اگوچی دنیلز (Ugochi Daniels) نے آج بروز ہفتہ ارنا کےنمائندے کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہا کہا ہے کہ بدقسمتی سے اجتماعیت کو بہت مسائل کا سامنا ہے جس سے تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ایران کی حیرت انگیز تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خوبصورت ملک کا لوگ تہذیب یافتہ، بہت مہربان، فیاض اور مہمان نواز ہیں.

یو این کی کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایران اقوام متحدہ کے 51 بانیوں میں سے ایک ہے جو اس ادارے کے قیام اور اس کے نظریات اور اقدار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیاہے.

اگوچی دنیلز نے مزید کہا کہ ایران دنیا میں پناہ گزینوں کا چھٹا میزبان ملک ہے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =