10 اگست، 2019 10:37 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83431637
0 Persons
خلیج فارس میں اغیار کی موجودگی بدامنی کو ہوا دے گی: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے سختی سے انتباہ کیا ہے کہ خلیج فارس کے پانیوں میں غیرعلاقائی فورسز کی موجودگی بدامنی کو ہوا دے گی.

یہ بات «محمد جواد ظریف» نے امریکہ کی جانب سے نام نہاد سمندری اتحاد کی تجویز پر اپنے ردعمل میں کہی.

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں کسی بھی طرح کی غیرعلاقائی فورسز کی موجودگی، بدامنی کا باعث بنے گی.
ظریف نے مزید بتایا کہ خلیج فارس ایران کی قومی سلامتی کی ترجیحات میں شامل ہے جہاں ایک طویل عرصے سے سمندری حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق،امریکہ نے ایران مخالف پالیسی کے تسلسل میں خلیج فارس میں نام نہاد فوجی اتحاد قائم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ مختلف ممالک بالخصوص جاپان، جرمنی، فرانس اور سپین نے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =