عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ہونہار ایرانی کھیلاڑیوں کی بہترین کارکردگی

تہران، ارنا – ہونہار ایرانی کھیلاڑیوں نے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں دو سونے اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کم عمر ایرانی لڑکی کھیلاڑیوں " زہرا زرین نعل اور مبینا بخشی نژاد" نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہونے والے عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں میں دو طلائی تمغہ اپنے نام کرلئے۔
ہونہار ایرانی کھیلاڑی "پویان جعفر صالحی اور امیرحسین متاجی" منعقدہ مقابلوں میں دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئیں۔
چوتھے عالمی ہونہار تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں کا 7 اگست سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آغاز کیا گیا جس میں 64 ممالک کے 550 کھیلاڑی شریک ہیں۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =