ایران نے سمندری سرحدوں کی تحفظ کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا: جہانگیری

مشہد، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اس پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کریں گے.

یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے ایرانی صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد مقدس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پانی سرحدوں کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے لہذا کسی بھی ملک کو اس پر جارحیت کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پانی کی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے پانی کی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا کہ یہاں تک کہ اگر امریکہ جیسی طاقت غلطی سے ہماری حدود میں داخل ہوجائے اس کو منہ توڑ جواب کا سامنا ہوگا۔
جہانگیری نے کہا کہ سب ممالک جاں لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرحدوں کے تحفظ میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =