8 اگست، 2019 2:29 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83430381
0 Persons
ایرانی شہر خاتم میں ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئیں

یزد، ارنا – ایرانی صوبے یزد کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ اس صوبے کے شہر خاتم میں پولیس فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ایک ٹن اور 300 کلوگرام افیون پکڑی گئیں۔

یہ بات بڑگیڈئیر جنرل "محمدرضا میر حیدری" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کے مطابق،  پولیس فورسز کے آپریشن کے دوران،  ایک ٹن اور 300 کلوگرام افیون اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =