7 اگست 2019 - 19:15
Journalist ID: 1917
News Code 83429626
0 Persons
ایران کی مغربی سرحد "سومار" باضابطہ طور پر کھول گئی

 قصر شیرین، ارنا- ایران کے شمال مغربی صوبے کرمانشاہ کے علاقے گیلانغرب کے گورنر جنرل نے کہا ہے کہ سرحدی بازار سومار ایران اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ اور مسافروں کی آمد و رفت کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کھلا گیا۔

یہ بات "کوروش محمود یان" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سومار سرحد کے کردار کو ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران صوبے کرمانشاہ سے عراق کو برآمدات کے 48 فیصد کا حصہ سومار سرحد سے ہوئی ہے۔

 انہوں نے سومار کے سرحدی بازار کو سرکاری طور پر کھولنے کے اقدام کو علاقے گیلانغرب کی خوشحالی اور ترقی میں انتہائی موثر قرار دے کر اس امید کا اظہار کردیا کہ اس اقدام کے ذریعے اس علاقے میں کمیوں اور خامیوں کا خاتمہ ہوگا۔

گیلانغرب کے گورنر جنرل نے مزید کہا کہ سومار کی سرحد قریب 40 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس کے انفراسٹرکچر کی توسیع کیساتھ بہت جلد اسی سرحد میں تجارتی گیٹ اور کسٹم کا قیام ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =