ایران اور روس کا خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو، ارنا-  روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی امور نے ایک ملاقات میں خلیج فارس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ہونے والی ملاقات میں "مہدی سنائی" اور "میخائیل بوگدانوف" نے مشرقی وسطی کی صورتحال سمیت خلیج فارس اور یمن کے مسئلے کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے لبنان، فلسطین، لیبیا اور خلیج فارس میں باہمی سیکورٹی کے حوالے سے روس کی نئی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیخلاف امریکی حالیہ پابندیوں کے حوالے سے روس کے تعمیری موقف کو سراہا ۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس کا نقطہ نظر مشرق وسطی کے امور کے حوالے سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون، خطے اور بالخصوص شام میں دہشتگردوں کی تباہی کی اصل وجہ ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران اور روس خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں غیر خطی ممالک کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =