7 اگست، 2019 5:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83429449
0 Persons
بلغاریہ کی ایران جوہری معاہدے کی حمایت

تہران، ارنا- خاتون بلغارین وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو یورپی سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران اس پر قائم رہے گا تب تک بلغاریہ سمیت یورپی یونین بھی اس پر قائم رہیں گے.

 ان خیالات کا اظہار "اکاترینا زاخارئیوا" نے بلغاریہ کے اخبار" 24 چاسا" کیساتھ حالیہ دیے گئے انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ناکامی اور تباہی، مشرقی وسطی کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

بلغاریہ کی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو یورپ کی سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے تک قائم رہے گا تب تک یورپی یونین بالخصوص بلغاریہ بھی اس معاہدے پر قائم رہے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے پہلے کی صورتحال پر واپس آئے گا۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =