ایران، کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دےگا: پاسداران انقلاب

تہران، ارنا - ایران کی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر نے ایک بار پھر یہ واضح کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے.

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "حسین سلامی" نے بدھ کے روز شمالی صوبے کرمانشاہ کے سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے ملکی سالیمت اور خودمختاری کی حفاظت کیلئے سارے ایرانی اہلکاروں کی پوری تیاری پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

بریگیڈئیر سلامی نے سرحدی علاقوں میں ایرانی اہلکاروں کی رشادتوں اور قربانیوں کی قدردانی کرتے ہوتے کہا کہ سرحدی علاقوں کی سلامتی کا تحفظ، ایرانی مسلح افواج کا ریڈ لائن ہے۔

 واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے اعلی فوجی اور غیر فوجی حکام کے ایک وفد کی قیادت میں ایران کے شمال مغربی صوبے کرمانشاہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی صوبے کرمانشاہ اور عراق کے درمیان قریب 371 کلومیٹر مشترکہ سرحدیں ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =