ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایران، کشمیر سے متعلق حالیہ بھارتی فیصلے کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے.
ان کے مطابق، حالیہ صورتحال سے متعلق پاکستانی اور بھارتی حکام نے اپنا نقطہ نظر دیا جس پر ایران غور کررہا ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت، خطے میں ایران کے دوست اور پارٹنرز ہیں لہذا ہم دونوں ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقائی قوموں کی خوشحالی کے لئے پُرامن طریقے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں.
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ طویل تنازعہ مسئلہ کشمیر سے متعلق حالیہ بھارتی فیصلے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کردیا.
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ مہینے میں امریکہ کا دورہ کیا تھا جہاں صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتے ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ