ایرانی کھیلاڑی کی عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں دوسری پوزیشن

آستارا، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی نوجوان کھیلاڑی "شروین خلیلی" نے جنوبی کوریا میں منعقدہ 2019 عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پویشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے شمالی صوبے گیلان کے شہر تالش سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھیلاڑی  شروین خلیلی نے جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیلی نے قبل از این عالمی مقابلوں میں ایک چاندی اور ایک طلائی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا تھا۔

واضح ہے کہ 2019 عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا 26 جولائی سے 57 ممالک سے آئے ہوئے نمائندوں کی شرکت سے جنوبی کوریا کے شہر "پیون چانگ" میں انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =