ایران میں کاغذ اور گتوں کی عالمی نمائش میں پاکستان شریک

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں کاغذ اور گتوں کی دوسری عالمی نمائش کا آج بروز منگل انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک شریک ہیں.

اس عالمی نمائش میں 100 ملکی اور غیرملکی پیداواری یونٹس اکٹھے ہوئے ہیں جس میں اس شعبے میں اپنی نئی مصنوعات کو پیش کرنے کے علاوہ مشترکہ معلومات کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں.

گھریلو کمپنیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو متعارف کرنا، داخلی اور بیرونی مارکیٹنگ کے لیے مواقع فراہم کرنا، دوسرے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا، اس شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو متعارف کرانا اس نمائش کے سب سے اہم مقاصد میں ہیں.

تفصیلات کے مطابق، دوسرا عالمی کاغذ اور گتے کی نمائش 6 سے 9 اگست تک ایرانی دارالحکومت میں جاری ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =