6 اگست، 2019 1:39 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83427375
0 Persons
ایران میں 28 ویں عالمی فرنیچر نمائش کا انعقاد

تہران، ارنا – 28 ویں عالمی فرنیچر نمائش کا آج بروز منگل ایرانی دارالحکومت تہران میں افتتاح کیا گیا.

یہ نمائش 40 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرپھیلی ہوئی ہے جس میں ملک بھر سے 300 چھوٹی اور بڑی کمپنیاں اپنی نئی پیداواروں اور مصنوعات کو منظر عام پر لائیں گی.

ایران سالانہ اڑھائی کروڑ ڈالر مالیت کا فرنیچر باہر بھیجتا ہے اور اس کے علاوہ ملک کے اندر اس کاروبار سے سالانہ 30 ہزار ارب تومان آمدنی حاصل ہوتی ہے.

عراق، قازقستان، آذربائیجان، ارمینیا، ازبکستان ، افغانستان، تاجکستان، خلیج فارس کے عرب ممالک اور یوکرین ایران کی فرنیچر مارکیٹ کے اہم گاہک ہیں.

عالمی فرنیچر نمائش 6 سے 9 اگست تک ایرانی دارالحکومت میں جاری رہے گی.
9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =