یہ کاروائی ایرانی صوبے کرمان کے جنوبی علاقے میں کی گئی جہاں ایک اسمگلر ہلاک اور دوسرے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا.
اس بین الاقوامی مسلح نیٹ ورک نے ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان میں کاروائی کی تھی.
اس آپریشن کے دوران 500 کلوگرام افیونی کی ضبطگی کے علاوہ ایک اسمگلر کو ہلاک اور ایک اور کو گرفتار کرلیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں نے رواں مہینے کے دوران صوبے کرمان میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث چھ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ٹن اور 700 کلوگرام افیونی ضبط کرلیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
![ایران میں منشیات اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کو پکڑلیا گیا ایران میں منشیات اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کو پکڑلیا گیا](https://img9.irna.ir/d/r2/2019/08/02/4/156518743.jpg)
جیرفت، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں حساس اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی مسلح نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا.
آپ کا تبصرہ