ظریف پر پابندیوں کی وجہ ان کا امریکی رائے عامہ پر اثر ہے: جنرل سلیمانی

تہران، ارنا - ایران میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر قدس بریگیڈ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیوں کی اصل وجہ امریکی رائے عامہ پر ان کی سوچ اور حقائق پر مبنی باتوں کے اثرات ہیں.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل قاسم سليمانی نے آج ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ایک ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کے لیے امریکی فیصلے کو ایک بیوقوفانہ اقدام اور وائٹ ہاؤس کی حتمی شکست کی علامت قرار دیا.

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کا اس اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی رائے عامہ پر ایرانی وزیر خارجہ کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =