6 اگست، 2019 9:42 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83426854
0 Persons
ظریف تمام ایرانی قوم کی نمائندگی کرتے ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کا تعلق پوری قوم سے ہے لہذا دفترخارجہ بالخصوص وزیر خارجہ بیرونی محاذ پر ایرانی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں.

یہ بات ڈاکٹر روحانی نے ظریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دفترخارجہ کا غیرمعمولی دورہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ظریف کسی خاص گروہ یا حلقے کے نمائندے نہیں بلکہ وہ پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی خارجہ پالیسی ہماری قوم کے ساتھ ایک قریبی تعلقات قائم رکھتی ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا مطلب یہ ہے کہ پوری قوم اور ایک ملک بیرونی اور دوسروں کے ساتھ کیسے تعامل کرتی ہے، خارجہ پالیسی ایک مخصوص گروپ سے متعلق نہیں بلکہ تمام ایرانی عوام سے منسلک ہے لہذا ہماری خارجہ پالیسی مسلسل ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر ایک قوم کے درمیان یکجہتی اور باہمی اتحاد جاری ہوئے یقینا وہ طاقتور ہوگا، طاقت کے مختلف شعبوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا قوم کی کمزوری کا باعث بنے گا.
صدر روحانی نے منگل کے روز ایرانی وزارت خارجہ میں ظریف کے ساتھ ملاقات کی.
ایرانی صدر سے پہلے پاسداران انقلاب کے قدس کور کے کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل "قاسم سلیمانی" نے بھی وزارت خارجہ میں ظریف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =