ایران کا لبنان کیساتھ صحت اور طبی شعبوں میں تعاون کا خیرمقدم

تہران، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کے ساتھ صحت اور طبی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ادویات کی تیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تقریبا خود کفیل ہوگیا ہے اور صرف صحت کے شعبے میں بعض ضروریات کو غیر ملکی ممالک سے درآمد کرتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "اسحاق جہانگیری" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے لبنان کے وزیر صحت "جمیل جبق" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے لبنان پر ناجائز صہیونی ریاست کی متعدد جارحیتوں کے سامنے بین الاقوامی برادری کی خاموشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کیخلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی خاطر دشمن اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہننانے میں ناکام ہوگیا۔

 نائب ایرانی صدر نے خطے اور بالخصوص لبنان میں قیام امن کی فراہمی میں لبنان کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

 جہانگیری نے ایران اور لبنان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص صحت اور طب کے میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 40 سالوں کے دوران امریکہ کیجانب سے جمہوریہ ایران کیخلاف دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ہم نے اپنی ملکی صلاحیتوں کے بھروسے پر سارے شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =