امریکی پابندیاں انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہیں: ایرانی وزیر صحت

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ایران کیخلاف امریکی پابندیاں انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار "سعید نمکی" نے آج بروز پیر کو اپنے لبنانی ہم منصب کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بیماروں کی ضروی ادویات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں ایران کیخللاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے جو رکاوٹیں حائل ہوئی ہیں وہ انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے۔

انہوں نے صحت کے شعبے میں ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو غیر قاونونی اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضروری ادویات کے 97 فیصد کو ملک ہی کے اندر تیار کیا جاتا ہے اور صرف باقی 3 فیصد کی فراہمی کیلئے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

نمکی نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود سارے بیماروں کی ضروری ادویات کو فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں کے ذریعے ایرانی بیماروں کی ساری ضروری ادویات کو ملک کے اندر تیارکیا جاتا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =