روس کی ایک بار پھر ظریف کیخلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

ماسکو، ارنا-  نائب روسی وزیر خارجہ نے امریکہ کیجانب سے ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ایک نامناسب اقدام قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار"سرگئی ریابکوف" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک یقینا ایرانی زویر خارجہ کیخلاف امریکی حالیہ پابندیوں کی مذمت کرتا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام ایران کیخلاف مزید دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں ہے حالانکہ جدید دنیا اور نئے بین الاقوامی تعلقات میں ایسی طرح کے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔ 

ان پابندیوں کے مطابق محمد جواد ظریف کے امریکا اور امریکی حکومت کے زیر انتظام ممالک میں تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور اس سے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدام کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی مجھ پر عائد پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا مرکزی ترجمان ہوں، یہ حقیقت کیا اتنی تکلیف دہ ہے؟

ظریف نے خود پر لگی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایران سے باہر کوئی اثاثہ یا مفاد نہیں، اس سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مجھے اپنے ایجنڈا کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =