5 اگست، 2019 11:31 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83425603
0 Persons
میڈیا عالمی معاملات پر مثبت کردار ادا کرے: ارنا چیف

تہران، ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی بنیاد پر بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرے.

یہ بات «سید ضیاء ہاشمی» نے اپنے بوسنیائی ہم منصب کے ساتھ ایک گفتگو میں کہی جنہوں نے تہران میں واقع ارنا نیوز ہیڈآفس میں سے ان سے ملاقات کی.
ارنا چیف نے مغربی میڈیا کی جانب سے ایران سے متعلق بے بنیاد خبروں کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارے بعض سیاستدانوں کے مفادات کے لئے اپنی ساکھ متاثر کرتے ہیں.

ارنا چیف نے مزید کہا کہ امید ہے یہ دورہ میڈیا کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا باعث ہوگا.

انہوں نے ایران اور بوسنیا کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ دونوں ممالک کو میڈیا کے شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید توسیع دینی چاہیے.

ہاشمی نے بوسنیا کی خبروں کی اشاعت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ملک ایک مسلم ملک ہے اور اس ملک کے نہتے عوام تشدد اور ظلم کا شکار ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں ایران کے سامنے اس ملک کی بے بسی کی واضح علامت ہے.

اس ملاقات کے دوران ارنا نیوز ایجنسی اور بوسنیا کی سرکاری خبر رسان ادارے (FENA) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =