5 اگست 2019 - 10:03
Journalist ID: 2393
News Code 83425457
0 Persons
ایران کی عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں فتح

تہران، ارنا – ایرانی جونیئر گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی بار کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ایرانی یوتھ گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے گزشتہ روز بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے 4 طلائی تمغے کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.

ایرانی کھیلاڑیوں ' امیررضا ده بزرگی، سعید اسماعیلی، رضا ساکی اور شاہرخ میکائیلی' نے بالترتیب 48، 51، 71 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں 4 سونے کے تمغے جیت لیے.

ان مقابلوں میں آذری اور روسی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبروں پر آگئیں.

تفصیلات کے مطابق، عالمی جونیئر گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 2 سے 4 اگست تک بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں انعقاد کیا گیا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =